دنیا بھر میں جوش و خروش کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا

دنیا بھر میں نئے سال کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور نئے سال کی تقریبات میں رنگا  رنگ مناظر  دیکھنے کو ملے

madrid yeni yıl.jpg
berlin yeni yıl.jpg
londra yeni yıl.jpg
moskova yeni yıl.jpg

دنیا بھر میں نئے سال کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور نئے سال کی تقریبات میں رنگا  رنگ مناظر  دیکھنے کو ملے۔

پیسیفک کے جزیرہ ممالک کیریباتی اور سامووا سب سے پہلے سال 2017 میں داخل ہونے والے ممالک تھے۔

ان کے بعد کّرہ جنوبی کے ملک نیوزی لینڈ نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں جمع ہجوم نے 328 میٹر بلند آک لینڈ سکائی ٹاور سے الٹی گنتی کے ساتھ نئے سال  کا استقبال کیا۔

لیزر شو اور 500 کلو گرام آتش بازی  کے ساتھ آسمان رنگا رنگ روشنیوں میں نہا گیا۔

اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال کا آغاز کیا، نئے سال کی تقریبات میں لائٹ شو نے سڈنی بندرگاہ کے پُل کو روشنیوں میں رنگ دیا۔

جاپان کے شہر ہانگ کانگ  اور جنوبی کوریا میں بھی آتش بازی کے ساتھ 2016 کو خدا حافظ کہا گیا۔

روس میں شہری دارالحکومت  ماسکو میں جمع ہوئے ۔

امریکہ میں بھی ہر سال کی طرح سب سے بڑی تقریبات کا انعقاد نیو یارک میں ہوا اور ان تقریبات میں 7 ہزار کے قریب پولیس نے بھی ڈیوٹی دی۔

جنوبی امریکہ، برازیل، برطانیہ، جرمنی، اسپین، یونان، ہالینڈ اٹلی ڈنمارک، آسٹریا،  فرانس اور پرتگال میں بھی  روشنیوں کے شو اور آتش بازی کے مظاہروں کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا۔

مصر میں بھی اہرام مصر کے مقام پر نئے سال کا جوش و خروش منایا گیا۔

عراق کے شہر  بغداد نے بھی جوش و خروش کے ساتھ اور امید کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا اور مختصر مدت کے لئے ہی کیوں نہ ہو شہر جنگ  اور تشدد کو بھول گیا۔



متعللقہ خبریں