ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن کی کتاب کی تقریب رونمائی

ترکی ۔ یورپی یونین تعلقات کا بھی ذکر کرنے والے قالن نے اس امر پر زور دیا کہ   یورپ   ، ترکی کی اہمیت کو سمجھنے سے قاصر رہا ہے

641401
ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن کی کتاب کی تقریب رونمائی

ایوان ِ صدر کے ترجمان ابراہیم قالن   نے اس امر پر زور دیا ہے کہ  روس   کے ساتھ قائم ہونے والے اچھے تعلقات  کی بدولت   شام میں فائر بندی کا قیام عمل  میں آیا ہے۔

قالن نے بتایا کہ  یہ  چیز   "امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ ہمارے تعلقات کے بگڑنے  یا پھر بالکل   ختم ہونے کا مفہوم نہیں  رکھتی۔"

استنبول میں  مستقل  صنعت کاروں اور آجروں کی انجمن  کے زیر اہتمام   منعقدہ"پڑھو، سنو اور  جیو" کے عنوان سے منعقدہ سرگرمی     کے دائرہ کار میں "میں،  دوسرا اور اس کے پار"  نامی     کتاب  کی رونمائی کرنے والے  ایوان صدر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ترجمان  ابراہیم قالن    نے کتاب  کے مواد  کے حوالے سے معلومات  فراہم کیں اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے بتایا کہ  ترکی اپنے مفادات اور سٹریٹیجک محل و قوع    کے تقاضے کے مطابق  ایک متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہونے  کی ضرورت ہونے والا  ایک ملک ہے، ہم اسوقت اسی           چیز پر    قائم ہیں۔ حلب  کے مسئلے اور  شام میں فائر بندی کے قیام میں     بھی ہم نے اسی مؤقف کا مظاہرہ  کیا ہے۔  امریکہ نے اس چیز کی کوشش کی لیکن   کامیاب نہ ہو سکا۔  تا ہم یہ پیش رفت متحدہ امریکہ  یا پھر یورپی یونین کے ساتھ ہمارے تعلقات   کو بگاڑنے کا مفہوم   نہیں  رکھتا۔  بلکہ اس کے بر عکس ہماری موجودہ پالیسیاں  ان دونوں  فریقین  کے سامنے ہماری قدر و قیمت  میں اضافہ کریں گی۔

ترکی ۔ یورپی یونین تعلقات کا بھی ذکر کرنے والے قالن نے اس امر پر زور دیا کہ   یورپ   ، ترکی کی اہمیت کو سمجھنے سے قاصر رہا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر    اپنی  تصنیف پر   دستخط کرنے والے ابراہیم قالن نے   ان کو تحفے میں  دیے گئے    باعلاما   آلہ موسیقی  کو بجاتے  ہوئے ترک لوک  گیت صدا بند کیا۔

 



متعللقہ خبریں