بالی وُوڈ کی واحد ترک اداکارہ سُوہا گیزیزن اپنے فلمی سفر پر رواں دواں

یہاں زیادہ تر انگریزی گیت گائے جاتے ہیں لیکن ہمارے گیت، ثقافت اور موسیقی زیادہ خوبصورت ہے  اور میں چاہتی ہوں کہ یہاں کے لوگ صرف ہمارے کھانوں اور خوبصورتی سے ہی نہیں ہمارے گیتوں سے بھی واقف ہوں۔ سُوہا گیزین

639342
بالی وُوڈ کی واحد ترک اداکارہ سُوہا گیزیزن اپنے فلمی سفر پر رواں دواں

بھارتی سینما مرکز 'بالی وُوڈ' کی واحد ترک اداکارہ سُوہا گیزیزن  نے کہا ہے کہ  مرکزی کردار کے ساتھ ان کی  تیسری فلم کی  شوٹنگ جلد ہی شروع ہو رہی ہے۔

سُوہا اڑھائی سال سے بھارت میں  مقیم ہیں اور انہوں نے  سال 2015  میں فلم 'شور گُل ' میں کام کیا۔

29 سالہ سُوہا نے اس فلم میں ایک بھارتی مسلمان  دیہاتی لڑکی کا کردار ادا کیا۔

مرکزی کردار کے ساتھ ان کی دوسری فلم  'پارتیچایا' جنوری 2017 میں ریلیز ہو رہی ہے۔

سُوہا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ میرے  ترکی گیت گانے سے  فلموں میں ایک منفرد خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں زیادہ تر انگریزی گیت گائے جاتے ہیں لیکن ہمارے گیت، ثقافت اور موسیقی زیادہ خوبصورت ہے  اور میں چاہتی ہوں کہ یہاں کے لوگ صرف ہمارے کھانوں اور خوبصورتی سے ہی نہیں ہمارے گیتوں سے بھی واقف ہوں۔



متعللقہ خبریں