پاپ موسیقی کا بادشاہ دنیائے فانی سے کوچ کر گیا

برطانوی گلو کار جیورج مائیکل 53 سال کی عمر میں اپنے مکان میں مردہ پائے گئے ہیں

638042
پاپ موسیقی کا بادشاہ دنیائے فانی سے کوچ کر گیا

پاپ موسیقی  کے مایہ ناز  گلوکار جیورج مائیکل کے پبلسٹ کا کہنا ہے کہ جارج مائیکل 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

جیورج مائیکل نے اپنے کریئر کا آعاز 80 کی دہائی میں ویم سے کیا تھا اور ان کے تقریباً سبھی نغمے ہٹ ہوئے تھے۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں۔

مائیکل نارتھ لندن میں پیدا ہوئے تھے اور چار دہائی کے کریئر میں ان کی ایک سو ملین البمز فروخت ہوئیں۔

جیورج مائیکل کی گلوکاری میں عروج ویم بینڈ سے ہوا جو انھوں نے اپنے سکول کے دوست اینڈریو ریگلی کے ہمراہ بنایا۔ اس کے بعد وہ سولو گلوکاری جانب چلے گئے۔

جیورج مائیکل     متعدد موسیقاروں کے لیے مشعل ِ راہ   ثابت ہوئے ، انہوں نے 80 کی دہائی میں  میڈونا اور مائیکل جاکسن  کے ہمراہ  ویڈیو کلپس   کو  فروغ دینے میں  اہم  خدمات ادا کی تھیں۔



متعللقہ خبریں