عید میلاد النبی کے موقع پر استنبول کے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں

عید میلاد النبی کے موقع پر اندرون اور بیرون ملک میں 90 ہزار سے زائد مساجد میں استنبول میں دہشت گردی کے حملے میں  شہید ہونے والے  ترک شہریوں کے لئے ختم قرآن کی محافل منعقد کی گئیں اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں

628632
عید میلاد النبی کے موقع پر استنبول کے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے 12 ربیع الاوّل کے دن  منائی جانے والی عید میلاد النبی کے موقع پر اندرون اور بیرون ملک میں 90 ہزار سے زائد مساجد میں استنبول میں دہشت گردی کے حملے میں  شہید ہونے والے  ترک شہریوں کے لئے ختم قرآن کی محافل منعقد کی گئیں اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

پورے ملک میں بھی شہریوں نے اس مبارک موقع پر قرآن خوانی کی اور  ہاتھ پھیلا کر دعائیں مانگیں۔

استنبول میں صحابی  رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو ایوب انصاری  کی قبر کے ساتھ واقع ایوب سلطان جامع مسجد عشاء کی نماز کے لئے نمازیوں سے کھچا کھچ بھر گئی۔

نماز ادا کرنے کے بعد نمازیوں نے تلاوت قرآن سنی، دعائیں مانگنے کے بعد مسجد کے صحن میں مٹھائیاں  تقسیم کی گئیں۔

کل کے دہشت گردی کے مذموم حملے میں نقصان کا سامنا کرنے والی بزمیالم والدے سلطان جامع مسجد میں بھی کثیر تعداد میں نمازی جمع ہوئے اور شہداء کے لئے قرآن خوانی کی اور زخمیوں کے لئے فوری صحت یابی کی دعائیں مانگیں۔

ترکی بھر کے دیگر شہروں میں بھی مساجد نمازیوں  سے بھری رہیں۔

ملک سے باہر تاتارستان، فلسطین، مصر، سوڈان، افغانستان، تیونس، لبنان اور عراق میں بھی عید میلاد النبی کو پورے دینی جوش و جذبے اور احترام و عقیدت کے ساتھ منایا گیا اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں