ٹی آر ٹی وطن عزیز کو دنیا میں متعارف کروائے گا: شینول گوکا

ٹرکش ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو کارپوریشن   نے   براعظم افریقہ ۔ بحیرہ روم  اور مشرق وسطی میں ترکی کو متعارف کروانے  کے لیے  ایک اہم پروٹوکول  پر دستخط کیے ہیں

623887
ٹی آر ٹی وطن عزیز کو  دنیا میں متعارف کروائے گا: شینول گوکا

ٹرکش ٹیلی ویژن اینڈ ریڈیو کارپوریشن   نے   براعظم افریقہ ۔ بحیرہ روم  اور مشرق وسطی میں ترکی کو متعارف کروانے  کے لیے  ایک اہم پروٹوکول  پر دستخط کیے ہیں۔

  ترک تاریخ سے متعلق  کمیٹی   اور غازی یونیورسٹی کے ساتھ اس اہم  پروٹوکول پر دستخط کرتےہوئے ادارے کے ڈاریکٹر جنرل شینول گوکا نے  کہا کہ ہم   اپنے  جنت نظیر ملک  کو  بہتر طور پر متعارف کروانے  کےلیے  اس تعاون   میں شریک ہیں جس کےلیے ایک  دستاویزی  فلم تیار کی جائے گی ۔

 گوکا  نے کہا کہ   ترکی کو  متعارف کروانےکے لیے ہم نے بہترین مواد اکٹھا کیا ہے  اور امید ہے کہ  یہ دستاویزی فلم  اسے  دنیا میں   روشناس کروانے میں معاون ثابت ہوگی ۔



متعللقہ خبریں