ٹین ٹین  کا پنسل ورک ایک ملین 5 لاکھ 50 ہزار یورو میں فروخت کیا گیا

آرٹ کیورل نیلامی گھر کے پیرس آفس میں منعقدہ  نیلامی میں ہیرگے کی ٹین ٹین سیریل کی چاند پر قدم نامی ایڈونچر  کو بیان کرنے والے پنسل ورک کو ایک یورپی باشندے نے خریدا ہے

614216
ٹین ٹین  کا پنسل ورک ایک ملین 5 لاکھ 50 ہزار یورو میں فروخت کیا گیا

افسانوی کارٹون فلم کے کردار ٹین ٹین  کے "چاند پر قدم " نامی ایڈونچر کے پنسل ورک کو ایک ملین 5 لاکھ 50 ہزار یورو میں فروخت کیا گیا ہے۔

آرٹ کیورل نیلامی گھر کے پیرس آفس میں منعقدہ  نیلامی میں ہیرگے کی ٹین ٹین سیریل کی چاند پر قدم نامی ایڈونچر  کو بیان کرنے والے پنسل ورک کو ایک یورپی باشندے نے خریدا ہے۔

چینی سیاہی سے ڈرائنگ کئے گئے اس شہ پارے میں خلائی لباس میں ملبوس ٹین ٹین ، اس کے کتے میلو اور اس کے دوست کپتان ہیڈ وک  کو    چاند پر تحقیق کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نیلامی گھر نے اس ڈرائنگ کی قیت کا تعین 7 لاکھ سے 9 لاکھ یورو کے درمیان کیا تھا۔

چاند پر قدم نامی  کارٹون ناول کو 1954 میں مارکیٹ میں پیش کیا گیا اور یوں ناول کے کردار  ٹین ٹین نے نیل آرم اسٹرونگ سے پہلے چاند پر قدم رکھا۔

ٹین ٹین کے ایڈونچر کو 20 صدی کے یورپی کارٹون ناولوں میں مقبول ترین  ناول کا مقام حاصل ہے اور اسے 1929 میں ہیرگے نے ڈرائنگ کیا۔

ٹین ٹین کے ایڈونچر کو 5 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا اور اس کی فروخت 200 ملین سے زیادہ رہی۔



متعللقہ خبریں