کپادوکیا میں غباروں کے ذریعے یوم جمہوریہ کا خیر مقدم
کپادوکیا میں بھاری تعداد میں گیس بالونز کی شراکت سے 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کے لیے خصوصی اڑان کا مظاہرہ کیا گیا
599492
کپادوکیا میں غباروں کو 29 یوم جمہوریہ کے لیے ہوا میں چھوڑا گیا۔
کپادوکیا میں بھاری تعداد میں گیس بالونز کی شراکت سے 29 اکتوبر یوم جمہوریہ کے لیے خصوصی اڑان کا مظاہرہ کیا گیا۔
طلوع آفتاب کے ساتھ ہی ترک پرچموں کی ہمراہی میں یہ اڑان سر انجام دی گئی۔
کپادوکیا کی علاقائی علامت ہونے والے ان غباروں کے ذریعے سیاحوں نے علاقے کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ یوم جمہوریہ کی تقریبات کو بھی دیکھا۔