ممبئی فلم فیسٹیول: ترکی کی بطور مہمان ملک شرکت

ممبئی فلم فیسٹیول میں ترکی اس باعر مہمان ملک کے طور پر شریک ہے جس پر نائب وزیر ثقافت نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی  جائیے ترک ڈراموں کی دھوم مچی ہوئی ہے جبکہ بھارت میں بھی 56 ملین افراد ہمارے ڈرامے شوق سے دیکھتے ہیں

597308
ممبئی فلم فیسٹیول: ترکی کی بطور مہمان ملک  شرکت

 نائب وزیر ثقافت حسین یائمان    نے  18 ممبئی فلم فیسٹیول  کے بارے میں  کہا ہے کہ  ہماری حکومت  ترک سینیما اور ٹی وی ڈراموں کے فروغ کےلے ہر ممکنہ  کوشش کرے گی ۔

 یائمان نے  کہا کہ اس فلم فیسٹیول میں ترکی بطور مہمان ملک شریک ہو رہا  ہے جس کے ٹی وی ڈراموں اور فلموں کو پذیرائی ملنا  خوشی  کی بات ہے ۔

انہوں نے کہا  کہ  دنیا میں جہاں بھی  جائیے ترک ڈراموں کی دھوم مچی ہوئی ہے اور انہیں  ناظرین انتہائی پسندیدگی سے دیکھتے ہیں۔

 اس موقع پر بھارتی میں متعین ترک سفیر براق اکچا پنار نے بھی کہا کہ بھارت اور  ترکی کے درمیان  ثقافتی روابط جاری ہیں ۔

ممبئی قونصل جنرل صابری  ارگین نے  بھی کہاہے کہ یہ فلم فیسٹیول   ترکی   کو متعارف کروانے کےلیے اہم  ثابت ہوگا۔

 ممبئی فلم فیسٹیول 27 اکتوبر تک جا ری رہے گا۔



متعللقہ خبریں