ایکسپو 2016 انطالیہ اس وقت تک منعقد ہونے والی بہترین گارڈننگ ایکسپو تھی

ایکسپو 2016 انطالیہ ترکی میں موجود مشکل حالات کے باوجود کامیابی سے اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ویسنٹے لوسیرٹلاس

585866
ایکسپو 2016 انطالیہ اس وقت تک منعقد ہونے والی بہترین گارڈننگ ایکسپو تھی

بین الاقوامی نمائش بیورو کے سیکرٹری جنرل ویسنٹے لوسیرٹلاس نے کہا ہے کہ ایکسپو 2016 انطالیہ اس وقت تک منعقد ہونے والی بہترین گارڈننگ ایکسپو تھی۔

ایکسپو 2016 کےجاری کردہ  بیان کے مطابق ایکسپو 2016 انطالیہ پیش رفت رپورٹ BIE ایگزیکٹیو کمیٹی میں پیش کی گئی اور   لوسیرٹلاس نے گذشتہ ہفتے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ  BIE ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں لوسیرٹلاس نے کہا کہ ایکسپو 2016 انطالیہ ترکی میں موجود مشکل حالات کے باوجود کامیابی سے اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2016 انطالیہ اس وقت تک کی بہترین گارڈننگ ایکسپو تھی۔ یہ علاقہ مستقل شکل میں برقرار رہے گا اور آنے والے سالوں میں بھی زائرین کے لئے کھلا ہو گا علاوہ ازیں ایکسپو مستقبل میں بھی ثقافتی سرگرمیوں کی میزبانی کرنے کے لئے ایک مستقل احاطے کی مالک ہے۔

لوسیرٹلاس نے کہا کہ اس وقت تک 3.5زائرین ایکسپو کی سیر کر چکے ہیں اور یہ تعداد توقع سے کہیں بڑھ کر ہے۔



متعللقہ خبریں