اوعاسس تحصیل بودرُم کے کھلے سمندر میں پہنچ گئی

"اوعاسس" نامی میگا یاٹ ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل بودرُم کے کھلے سمندر میں پہنچ گئی ہے

529160
اوعاسس تحصیل بودرُم کے کھلے سمندر میں پہنچ گئی

"اوعاسس" نامی میگا یاٹ ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل بودرُم کے کھلے سمندر میں پہنچ گئی ہے۔

اس یاٹ کے مالک انٹر نیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن  ' گوگل' کے اعلیٰ سطحی منتظمین میں سے امریکی سوفٹ وئیر انجینئر ایرک سمتھ ہیں۔

ایرک سمتھ کی یاٹ  پر موجودگی کے بارے میں معلومات موجود نہیں ہیں تاہم یاٹ کے مہمانوں کے کل مُولا کے مختلف دیہاتوں  کی سیر کرنے کے بعد یاٹ  دوپہر کے وقت بودرُم  کے گاوں کارگیجک  کے سمندر میں لنگر انداز ہوئی۔

ایرک سمتھ دنیا کے امیر ترین انسانوں میں شامل ہیں  اور ان کی مذکورہ یاٹ 59 میٹر طویل ہے، 12 مہمانوں کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس میں ڈسکو میں تبدیل کیا جاسکنے والا اسپورٹ ہال بھی موجود ہے۔

اطلاع کے مطابق یاٹ مزید چند روز تحصیل میں رہے گی۔  



متعللقہ خبریں