روسی سیاح جوق در جوق ترکی کا رُخ کر رہے ہیں

روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی طرف سے ترکی کے خلاف سیاحتی پابندی ہٹائے جانے کے بعد روسی  ٹوئر آپریٹروں کے دفاتر میں روسی سیاحوں کی بھیڑ لگ گئی

524679
روسی سیاح جوق در جوق ترکی کا رُخ کر رہے ہیں

روسی سیاح جوق در جوق ترکی کا رُخ کر رہے ہیں۔

روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی طرف سے ترکی کے خلاف سیاحتی پابندی ہٹائے جانے کے بعد روسی  ٹوئر آپریٹروں کے دفاتر میں روسی سیاحوں کی بھیڑ لگ گئی۔

ٹوئر فرموں نے طلب کو پورا کرنے کے لئے چارٹر پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اور ٹرکش ائیر لائن فرموں کے بھی روسی ائیر لائن فرموں کے ساتھ تعاون کا  مطالبہ کیا ہے۔

روس کے نائب وزیر رسل و رسائل والیری اولوف نے بھی کہا ہے کہ" اس وقت ہم رسل ورسائل کے حوالے سے مصروف ترین دنوں سے گزر رہے ہیں اور مسافروں کو ترکی بھیجنے کے لئے چارٹر پروازوں میں تبدیلی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں بعض روسی ائیر لائن کمپنیوں کے مسافروں کی کمی کی وجہ سے  یونان اور قبرص  کی پروازوں کو  منسوخ کر کے طیاروں کو ترکی کے پروازوں میں استعمال کرنے  کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں