عثمانی سلطنت خیمہ

خیمے میں عثمانی محل  کے افراد  کو ان کے روزمرّہ معمول اور ملبوسات کے ساتھ پیش کیا گیا

504400
عثمانی سلطنت خیمہ

جرمنی کے شہر  گلینسن کرچن میں "گلاڈئیم 2016"  فیسٹیول کے سلسلے میں "عثمانی سلطنت  خیمہ" لگایا گیا۔

بین الثقافتی موسیقی اوراسٹیج فنون انسٹیٹیوٹ  کے زیر انتظام منعقدہ اس سرگرمی میں سلطنت خیمہ "شولز ہورسٹ" نامی حویلی کے باغیچے میں لگایا گیا ہے۔

خیمے میں عثمانی محل  کے افراد  کو ان کے روزمرّہ معمول اور ملبوسات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بین الثقافتی موسیقی  اور اسٹیج  فنون  انسٹیٹیوٹ   کے سربراہ بِرجان شیمشیک نے کہا کہ ہم نے فیسٹیول میں جنگجووں، دستکاریوں کی مصنوعات اور اس  دور کے مقابلوں اور کھیلوں کے ساتھ ازمنہ وسطی  اور جدید دور کے درمیان ایک پُل قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔

خیمے کو دیکھنے آنے والے ترک اور جرمن شہریوں کو  ترک دستر خوان کی لذتوں میں سے شربت اور تِل والی روٹی پیش کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں