مونٹی نیگرو میں ترک دستر خوان
مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پودگوریتسا میں ترک دسترخوان کے روایتی ذائقوں کو متعارف کروایا گیا
499862
مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پودگوریتسا میں ترک دسترخوان کے روایتی ذائقوں کو متعارف کروایا گیا۔
پودگوریتسا یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کی طرف سے دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں مونٹی نیگرو کے نائب وزیر اعظم رافت ہوسووچ ، پودگوریتسا میں ترکی کے سفیر سرحد غالب، ترک باورچیوں، باورچیوں کی فیڈریشن کے سربراہ یالچن ماناو ، پودگوریتسا یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جہان اوزدیمیر اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
مونٹی نیگرو کی آزادی اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے آغازکی 10 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ اس تقریب میں باکلاوہ سمیت ترک دستر خوان کے متعدد ذائقوں کو مہمانوں کے لئے پیش کیا گیا۔