آیا صوفیہ کو دوبارہ عبادت خانے کا درجہ دلوانے کی مہم کا آغاز،ہزاروں افراد کی شرکت

آیا صوفیہ فتح استنبول کی علامت ہے جو کہ فی الوقت ایک عجائب خانےکی صورت میں  موجود ہے البتہ بعض  مقامی تنظیموں نےخلیفۃ المسلمین سلطان محمد خان سے والہانہ محبت وعقیدت کی بنا پراسے دوبارہ عبادت  خانے کا درجہ دلوانے کےلیے مہم شروع کر رکھی ہیں

499360
آیا صوفیہ کو دوبارہ عبادت خانے کا درجہ دلوانے کی مہم کا آغاز،ہزاروں افراد کی شرکت

  آیا صوفیہ کو عبادت کےلیے دوبارہ کھولے جانے کی مہم میں ہزاروں افراد  نے حصہ لیا ۔

  اس سلسلے میں  استنبول میں  واقع تاریخی مقام آیا صوفیہ    کے قریب  ہزاروں افراد نے صبح سویرے سے جمع ہونا شروع کر دیا ۔

مہم کی سر پرست تنظیم  انجمن برائے نوجوانان اناطولیہ کے صدر  صالح توران نے  کہا کہ آیا صوفیہ عالم اسلام  کی  اہم علامت ہے     اور اس میدان میں موجود  نواجونوں کے دلوں میں  سلطان محمد خان     کے جنون  اور دین اسلام سے شغف کی جھلک نمایاں  دکھائی  دیتی ہے۔

بعد ازاں  آیا صوفیہ میدان میں  باجماعت نماز فجر ادا کی گئی ۔

 

 آیا صوفیہ   فتح استنبول کی علامت ہے  جو کہ فی الوقت ایک عجائب خانے    کی صورت میں  موجود ہے البتہ بعض  مقامی تنظیموں نے  خلیفۃ المسلمین  سلطان محمد خان سے والہانہ محبت اور عقیدت  کی بنا پر   اسے دوبارہ عبادت  خانے کا درجہ دلوانے کےلیے مہم شروع کر رکھی  ہیں ۔



متعللقہ خبریں