بحر روم کی تہہ سے بے مثل آثار قدیمہ کی دریافت

ایک ہزار 600  سال سے سمندر کے تہہ میں پڑے یونانی سکّے  اور متعدد کانسی کے مجسموں کو منظر عام پر لایا گیا ہے

492480
بحر روم کی تہہ سے بے مثل آثار قدیمہ کی دریافت

بحری ماہرین آثار قدیمہ  کی بحر روم کی دریافتوں نے  ایک جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ  نے بحر روم کے کھلے پانیوں میں 16 صدیوں  سے سمندر برد یونانی بحری  جہاز میں بے مثل خزانے کو دریافت کیا  ہے۔

ایک ہزار 600  سال سے سمندر کے تہہ میں پڑے یونانی سکّے  اور متعدد کانسی کے مجسموں کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔

اس خزانے کے یونانی شہنشاہیت کے دور  میں سمندر برد ہونے والے ایک تجارتی بحری جہاز  سے متعلق ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  سینکڑوں سالوں سے سمندر کی تہہ میں پڑے یہ بے مثل  آثار حالیہ سالوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا خزینہ ہیں۔



متعللقہ خبریں