آنزاک گاوں میں صبح کے وقت کی عبادت

عبادت میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہزاروں باشندوں نے شرکت کی اور ایک صدی قبل جنگ چناق قلعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد تازہ کی

477456
آنزاک گاوں میں صبح کے وقت کی عبادت

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے باشندوں نے ترکی کے گاوں آنزاک میں صبح کے وقت کی عبادت کی ۔

عبادت میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہزاروں باشندوں نے شرکت کی اور ایک صدی قبل جنگ چناق قلعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد تازہ کی۔

عبادت سے قبل ایک دیو ہیکل اسکرین پر جنگ چناق قلعے پر مبنی دستاویزی  فلمیں دکھائی گئیں۔

احتراماً خاموشی اختیار کرنے کے بعد عبادت  کا آغاز ہوا  اور ترکی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  کے قومی ترانے پڑھے گئے۔

تقریب میں حمدیہ کلام پڑھا گیا، خطاب کئے گئے اور  آنزاک یادگار    پر پھول چڑھانے کے بعد تقریب کا اختتام ہوا۔

آسٹریلیا  کے شہر میلبورن میں بھی 25 اپریل یومِ  آنزاک کی مناسبت سے آنزاک یادگار کے سامنے صبح کی عبادت کا اہتمام کیا گیا۔

اس کے بعد روایتی یومِ آنزاک کی مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

مارچ میں فوجی بینڈ ٹیم کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ فوجیوں اور جنگ میں ہلاک ہونے والوں کے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ جنگ چناق قلعے میں ترک فوج کے مقابل 8 ہزار 70 سے زائد آسٹریلوی فوجی اور 2 ہزار 721 نیوزی لینڈ کے فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

جنگ میں شکست کھانے والے یہ دونوں ملک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یاد تازہ کرنے کے لئے چناق قلعے میں "یومِ آنزاک" کا اہتمام کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں