لندن : عثمان دوئم کی تخت نشینی کی تصویر 6 لاکھ 60 ہزار یورو میں فروخت ہوئی

لندن کے مشہور sothby s نامی نیلام گھر میں اسلامی فن مصوری کے نادر و نایاب نمونوں کی بولی لگائی گئی جن میں وہ تصویر بھی شامل ہے جس میں عثمانی سلطان عثمان دوئم کی تخت نشینی کا منظر پیش کیا گیا ہے جو کہ 6 لاکھ 58 ہزار 649 یورو میں بکی

475350
لندن : عثمان دوئم کی تخت نشینی کی تصویر 6 لاکھ 60 ہزار یورو میں فروخت ہوئی

لندن کے مشہور sothby s نامی نیلام گھر میں اسلامی فن مصوری کے نادر و نایاب نمونوں کی بولی لگائی گئی جن میں وہ تصویر بھی شامل ہے جس میں عثمانی سلطان عثمان دوئم کی تخت نشینی کا منظر پیش کیا گیا ہے ۔

یہ تصویر 6 لاکھ 58 ہزار 649 یورو میں فروخت ہوئی

اس کے علاوہ سولہویں صدی سے وابستہ پانی کی صراحی بھی ایک صاحب ذوق کی نذر ہوئی جسے اس نے 4 لاکھ 91 ہزار 775 یورو میں خریدا ۔

اس نیلامی میں مملوکی دور کی ایک نایاب تلوار ، 39 ہزار 506 یورو میں اور ایک قرآن کریم کا قدیم ترین صفحہ 4 لاکھ 76 ہزار 604 یورو میں فروخت کیا گیا ۔

نیلام گھر نے ان صاحب ذوق شخصیات کی تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔



متعللقہ خبریں