یوم اطفال عالمی بچوں کے درمیان جذبہ یگانگت کی اعلی مثال ہے: گوکا

ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کی طرف سے منعقدہ 38 ویں یوم اطفال کے موقع پر ڈاریکٹر جنرل شینول گوکا نے 30 ممالک سے آئے ہوئے 348 بچوں کے ہمراہ مزار اتاترک پر حاضری دی

474616
یوم اطفال عالمی بچوں کے درمیان جذبہ یگانگت کی اعلی مثال ہے: گوکا

ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کی طرف سے منعقدہ 38 ویں یوم اطفال کے موقع پر ڈاریکٹر جنرل شینول گوکا نے 30 ممالک سے آئے ہوئے 348 بچوں کے ہمراہ مزار اتاترک پر حاضری دی ۔

شینول گوکا نے بچوں کے ہمراہ مزار پر پھول رکھے اور یادگاری کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے ۔

گوک نے اپنے تاثرات میں کہا کہ جمہوریہ ترکی نے دنیا کے تمام بچوں کو جو اہمیت اور وقار بخشا ہے یہ تقریب اس کی ایک بہترین مثال ہے جو کہ اتاترک کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے میں معاون ثابت ہوگی ۔

جناب گوکا نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ بچوں کی تعلیم و تربیت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے اور ہمارا مشن ہے کہ ہم ایک ایسی نسل کو پروان چرھانے میں اپنا کردار ادا کریں جو کہ آگے چل کر ملک و قوم کی بھلائی اور اپنی پیشہ وارانہ اور معاشرتی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا سکے۔



متعللقہ خبریں