عالمی شہرت یافتہ کپادوکیا میں سحر انگیز شو کا مظاہرہ

آواز اور روشنیوں کی مدد سے پری چمنیوں کو کسی سحر انگیز اسٹیج کی ماہیت دلانے والے اس منصوبے کو وزارت ثقافت و سیاحت کے تعاون سے سر انجام دیا گیا

473788
عالمی شہرت یافتہ کپادوکیا میں سحر انگیز شو کا مظاہرہ

ضلع نو شہر سے منسلک پریوں کی چمنیوں سے شہرت یافتہ کپادوکیا علاقے کے قیام کے حوالے سے کہانیوں کو رومیوں، بازنطینیوں، سلچوقیوں، عثمانیوں اور جمہوریہ ترکی کے دور سے تعلق رکھنے والی دستاویزی فلموں اور خاکہ فلموں کے ساتھ پیش کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی امور کے ادارے یونیسکو کی جانب سے سن 1985 میں عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کردہ کپادوکیا کے معرض وجود میں آنے اور تاریخ بھر کے دوران یہاں پر قیام کرنے والی تہذیبوں کو بیان کرنے والی ایک بصری سرگرمی کا اہتمام " ہفتہ سیاحت " کے حوالے سے کیا ہے۔

آواز اور روشنیوں کی مدد سے پری چمنیوں کو کسی سحر انگیز اسٹیج کی ماہیت دلانے والے اس منصوبے کو وزارت ثقافت و سیاحت کے تعاون سے سر انجام دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں