پوری انسانیت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ترقی کے لئے تعلیم ، سائنس اور ریاضی پر توجہ دے

ترک دنیا نے تاریخ بھر میں سائنس کے لئے اہم خدمات سر انجام دی ہیں۔ لیکن حالیہ 2 سے 3 سو سال میں ترک دنیا نے سائنس کے فروغ میں اہم کردار ادا نہیں کیا۔ عزیز سانجار

460470
پوری انسانیت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ترقی کے لئے تعلیم ، سائنس اور ریاضی پر توجہ دے

بین الاقوامی ترک اکیڈمی نے پروفیسر عزیز سانجار اور پروفیسر کمال کھارپات کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔

بین الاقوامی ترک اکیڈمی نے، ترکی، آذربائیجان، قزاقستان اور کرغستان کے اقوام متحدہ کے نمائندوں کے تعاون سے، "ایجنڈہ 2030 : شاہرائے ریشم پر سائنرجی" کے عنوان سے سپوزئیم کا انعقاد کیا۔

سمپوزئیم میں سائنس کی دنیا میں اہم کردار کی وجہ سے نوبل ایوارڈ حاصل کرنے والے پروفیسر عزیز سانجار اور پروفیسر کمال کھارپات کو ایوارڈ دیا گیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد سمپوزئیم سے خطاب میں پروفیسر سانجار نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں صرف ترکی ہی نہیں پورے عالم ترک سے سائنس کے میدان میں نوبل ایوارڈ حاصل کرنے والا پہلا شخص ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ترک دنیا نے تاریخ بھر میں سائنس کے لئے اہم خدمات سر انجام دی ہیں۔ لیکن حالیہ 2 سے 3 سو سال میں ترک دنیا نے سائنس کے فروغ میں اہم کردار ادا نہیں کیا۔

سانجار نے کہا کہ ترک دنیا ہی کی نہیں پوری انسانیت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ترقی کے لئے تعلیم ، سائنس اور ریاضی پر توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ وصول کر کے فخر محسوس کر رہا ہوں اور میں ترک دنیا میں سائنس کے ساتھ دلچسپی کا رجحان پیدا کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گا۔

پروفیسر کھارپات نے بھی سمپوزئیم سے خطاب میں کہا کہ " عالمِ ترک اور عالم ِاسلام کے سائنس دانوں نے اس وقت یورپ میں موجود سائنسی مقام کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے لہٰذا عالمِ ترک اور عالمِ اسلام کو اس سائنس اور ٹیکنالوجی کو اپنانا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں