مونٹیگری میں ترک پرچم کے قمقمے روشن

ترکی میں دہشت گرد حملوں کے خلاف تعاون کا اظہار کرنے کی خاطر مونٹیگری کے مسلمانوں نے روشنیوں سے ترک پرچم بنایا

458161
مونٹیگری میں  ترک  پرچم  کے قمقمے روشن

مونٹیگری کے دارالحکومت پود گوریچا میں واقع مہمت فاتح مدرسے نے ترکی میں پیش آنے والے دہشت گرد حملوں کے بعد ترک پرچم کے رنگوں سے روشنیاں جلائیں۔

مونٹیگری اسلامی اتحاد کے فیصلے کے ساتھ حالیہ ایام میں دہشت گرد حملوں کا نشانہ بننے والے انقرہ اور استنبول سے تعاون کے زیر مقصد دارالحکومت کے مہمت فاتح مدرسے کو کل شام ترک پرچم سے منور کیا گیا ۔

اسلامی اتحاد کے صدر رفات فیز زچ نے حالیہ ایام میں بڑھنے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ" ہم نے ہمیشہ ترکی کا ساتھ دینے کااظہار کرنا چاہا ہے۔ مجھے یقین کامل ہے کہ ترکی ان حالات سے طاقتور طریقے سے نمٹ لے گا۔ "



متعللقہ خبریں