ہم 50 ملین سیاحوں کے ہدف سے دور نہیں ہیں

سیاحت کے شعبے میں جن مسائل کا سامنا ہے ان کا سبب ترکی نہیں ہے اور ہم ہر مشکل کے باوجود اپنے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

448178
ہم 50 ملین سیاحوں کے ہدف سے دور نہیں ہیں

ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت ماہر اُنال نے کہا ہے کہ ہم 50 ملین سیاحوں کے ہدف سے دور نہیں ہیں۔

ٹوئرازم فیسٹیول کے سلسلے میں برلن کے دورے پر موجود ماہر اُنال نے ترکی کے سفارت خانے میں ان کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے میں شرکت کی۔

سیاحتی ایجنٹوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں جن مسائل کا سامنا ہے ان کا سبب ترکی نہیں ہے اور ہم ہر مشکل کے باوجود اپنے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اُنال نے کہا کہ ترکی سال 2023 کے لئے اپنے 50 ملین سیاحوں کے ہدف تک رسائی کے لئے کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ " اس ہدف تک رسائی کے نتیجے میں حاصل ہونے والی متوقع 50 بلین ڈالر کی سیاحتی آمدنی بھی دُور نہیں ہے۔ اس وقت جس مندی کا سامنا ہے وہ سیاحت کے سیکٹر سے متعلق نہیں ہے"۔

وزیر سیاحت و ثقافت ماہر اُنال نے کہا کہ اس وقت ہم بین الاقوامی حالات اور علاقے میں درپیش بعض مسائل کی وجہ سے سامنے آنے والی مندی کا سامنا ہے۔ ترکی کے تعارف کے موضوع پر ہمیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں