شینول گیوکا ایشیاء ۔پیسیفک براڈکاسٹ یونین کے نائب سربراہ منتخب ہ

ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شینول گیوکا ایشیاء ۔پیسیفک براڈکاسٹ یونین ABU کے نائب سربراہ منتخب ہو گئے ہیں

406660
شینول گیوکا ایشیاء ۔پیسیفک براڈکاسٹ یونین کے نائب سربراہ منتخب ہ

ترکی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل شینول گیوکا ایشیاء ۔پیسیفک براڈکاسٹ یونین ABU کے نائب سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔
ٹی آر ٹی کی میزبانی میں استنبول میں منعقدہ 52 ویں ABU جنرل کمیٹی کی رائے شماری میں اتفاق رائے سے شینول گیوکا کو نائب سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔
اڑسٹھ ممالک سے 275 سے زائد رکن براڈکاسٹروں نے جنرل کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور اس میں ٹی آر ٹی کو بھی 3 سال کے لئے ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکنیت کے لئے منتخب کیا گیا۔
ایشیاء، پیسیفک براڈکاسٹ یونین ABU کا 52 واں جنرل کمیٹی کے اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہے اور ان میں ایجنڈے کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس سے خطاب میں ٹی آر ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ابراہیم ایرین نے " میڈیا کے ذریعے معاشرے کو مضبوط بنانا" نامی نشست میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں ٹی آر ٹی کی معذوروں کے لئے پیش کردہ خصوصی نشریات پر بات کی۔
ایرین نے کہا کہ ٹی آر ٹی کی حیثیت سے ہم پبلک براڈکاسٹنگ کے نقطہ نظر کو پیش نظر رکھے ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم معذوروں کے لئے بھی خصوصی نشریات دے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر گونگے اور بہرے افراد کے لئے ڈرامہ سیریل ، خبریں اور دستاویزی پروگراموں پر مشتمل ہمارا ڈیزائن کردہ ایک خصوصی انٹر نیٹ سائٹ موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل بہت زیادہ مرکز توجہ بن رہا ہے اور ایک ماہ میں تقریباً 2 لاکھ افراد اس سائٹ کو دیکھتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں