میں شاہد آفریدی سے ملنے پاکستان آرہی ہوں: عرشی خان

پاکستانی آل راونڈر شاہد خان آفریدی پر جنسی تعلقات کے الزامات لگانیوالی بھارتی اداکارہ عرشی خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئی ہیں اور پاکستان آمد کا اعلان کردیا

386587
میں شاہد آفریدی سے ملنے پاکستان آرہی ہوں: عرشی خان

پاکستانی آل راونڈر شاہد خان آفریدی پر جنسی تعلقات کے الزامات لگانیوالی بھارتی اداکارہ عرشی خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئی ہیں اور پاکستان آمد کا اعلان کردیا۔
عرشی خان کاکہناتھاکہ وہ’عرشی کا سوائموار ‘ رئیلٹی شو کیلئے نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی اور شاہد آفریدی سے ملاقات کا انتظار کریں گی ۔
اپنی ایک ٹوئیٹ میں عرشی خان کاکہناتھاکہ وہ شاہدآفریدی کے علاوہ شعیب ملک اور شعیب اختر سے بھی ملیں گی اور تینوں کو ٹوئیٹر پر ٹیگ کیا۔
یادرہے کہ افغانی نژاد پاکستانی عرشی خان کو ایک پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینل کی طرف سے شو کیلئے دوکروڑ روپے کی پیشکش کی گئی اور اس شوکی عکس بندی نومبر کے اواخر میں شروع ہوجائے گی جبکہ دسمبر میں آن ایئرجانے کی توقع ہے ۔
عرشی خان افغانستان میں پیداہوئیں لیکن اس کے بعد ان کی فیملی بھوپال منتقل ہوگئی ، اس کی والدہ بھارتی جبکہ والد افغانی نژاد پاکستانی ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عرشی خان کو شاہد آفریدی سے متعلق غیرذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے بھارت سے زیادہ پاکستان میں جانا جاتاہے ۔
ٹوئیٹر پر عرشی خان کے پچاس فیصدفالوورز پاکستانی ہیں جبکہ پاکستان میں ان کے کئی رشتہ دار بھی موجود ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں