دو عمارتوں کے درمیان سوئمنگ پُول

لندن میں 2 دس منزلہ عمارتوں کے درمیان 25 میٹر طویل سوئمنگ پُول بنایا جائے گا

369109
دو عمارتوں کے درمیان سوئمنگ پُول

دنیا بھرمیں عجیب و غریب اور منفرد تعمیرات کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسی نوعیت کا ایک منصوبہ لندن میں زیر غور ہے ، اس منصوبے کے مطابق 2 دس منزلہ عمارتوں کے درمیان 25 میٹر طویل سوئمنگ پُول بنایا جائے گا۔
اس پُول میں تیراک پینتیس میٹر کی بلندی پر سوئمنگ کے ساتھ ساتھ سڑک پر چلتے پھرتے لوگوں کو بھی دیکھ سکیں گے۔
پُول کی تعمیر میں پلاسٹک کی ایک شفاف قسم ایکریلک کا استعمال کیا جائے گا اور پروجیکٹ کی تعمیر اپیل اسٹور کے ڈیزائن بنانے والی کمپنی ایکسرلے اوکیلاگن کرے گی۔
پروجیکٹ 2019 میں مکمل ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں