یرکیوپے غار قدرتی ریفریجریٹر
قدرتی ریفریجریٹر کی خصوصیت کا حامل یرکیوپے غار گہری دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے
قدرتی ریفریجریٹر کی خصوصیت کا حامل یرکیوپے غار گہری دلچسپی کا مرکز بن رہا ہے۔۔۔
ترکی کے ضلع مُولا کی تحصیل قاواق لی دیرے کے علاقے بیش پنار میں واقع یر کیوپے غار موسم گرما میں 5 درجے تک گرنے والے درجہ حرارت کی وجہ سے قدرتی ریفریجریٹر کی خصوصیت کا حامل ہے۔
سینکڑوں سالہ صنوبر کے جنگلات اور چنار کے درختوں سے گھِرے ہوئے علاقے میں پکنک کے مقامات اور چراگاہوں کے گھر بھی موجود ہیں۔
سال کے مخصوص دنوں میں چراگاہ میں آنے والے سیاح جنگل میں واک کر کے چراگاہ کے گھروں میں ایک دن رہ کر معمول سے مختلف اور خوبصورت وقت گزارنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔
یر کیوپے غار کے اندر لٹکتی بیلیں اور مرمر کے پتھر سیاحوں کو ایک مختلف ماحول پیش کرتے ہیں۔
یہ غار 110 میٹر طویل ہے اور سال میں 10 ہزار افراد اس غار کی سیر کرتے ہیں، غار میں نالے اور چھوٹی چھوٹی جھیلیں بھی موجود ہیں۔
متعللقہ خبریں

آج دنیا بھر میں 13 فروری ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
اس میدان میں ترکیہ کا بنیادی ترین ادارہ ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن یعنی ٹی آرٹی ہے