ارجنٹائن میں روایتی ترک گڑیوں کی نمائش

بیونوس ایریز کے صدر مقام لا پلاتا میں واقع ریپبلیکا دی لوس نینوس یعنی" بچوں کی جمہوریت" نامی میوزیم میں روایتی ترک گڑیوں کی نمائش کا اہتمام کیا جائیگا

312984
ارجنٹائن میں روایتی ترک گڑیوں کی نمائش

روایتی ترک گڑیاں ارجنٹائن کے شائقین فنون کو ترک ثقافت کا تعارف کرائیں گی۔
بیونوس ایریز کے صدر مقام لا پلاتا میں واقع ریپبلیکا دی لوس نینوس یعنی" بچوں کی جمہوریت" نامی میوزیم میں روایتی ترک گڑیوں کی نمائش کا اہتمام کیا جائیگا۔
ترکی کے نیونوس ایریز میں سفارتخانے کی جانب سے عطیے میں دی گئی گڑیوں میں ترکی کے مختلف علاقوں میں تیار کردہ روایتی گڑیاں شامل ہیں۔
عجائب گھر کے منیجر لوئس سیرنا آمایہ کا کہنا ہے کہ ترکی کایہ عطیہ، میوزیم کی روزانہ سیر کرنے والے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کے لیے ایک انمول تحفے کی طرح تصور کیا جائیگا۔
تقریب کے اختتام پر زائرین کو ترک بکلاوہ مٹھائی اور ترک قہوہ پیش کیا گیا ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں