ترکی نے اپنی اسٹیج پرفارمنس کا آغاز باکو سے کر دیا

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کا نیا پروجیکٹ "اسٹیج پر ترکی " کے عنوان سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شروع ہو گیا ہے

245799
ترکی نے اپنی اسٹیج پرفارمنس کا آغاز باکو سے کر دیا

ترکی نے اپنی اسٹیج پرفارمنس کا آغاز باکو سے کر دیا ہے۔۔۔

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ 40 کے قریب ممالک میں تعلیمی و تدریسی کاموں کے ساتھ ساتھ ثقافتی و فنّی کاروائیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انسٹیٹیوٹ کا نیا پروجیکٹ "اسٹیج پر ترکی " کے عنوان سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شروع ہو گیا ہے۔
"اسٹیج پر ترکی " نامی اس پروجیکٹ کی مدد سے بین الاقوامی رائے عامہ کو ترکی کے روایتی اور جدید اسٹیج فنون سے متعارف کروایا جائے گا۔
پروجیکٹ کا ہدف تھئیٹر ، سینما، کانسرٹ کی پیشکش سے فن کے پرستاروں کو ترکی کے فنون سے ملانا ہے اور اس کا آغاز آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں حسنو شین لیندریجی اور برہان اوچال کے کانسرٹ سے کیا گیا ہے۔
آذربائیجان کے شہریوں نے بھی کانسرٹ سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں