ضلع اکسرائےکی خوبصورت وادی الہارا

ترک ضلع اکسرائے میں واقع وادی الہارا کو اپنی فطری خوبصورتی اور تاریخی پس منظر کی وجہ سے کاپادوکیا کے بہترین علاقوں میں شمار کیا جا تا ہے

244323
ضلع اکسرائےکی خوبصورت وادی الہارا

ترک ضلع اکسرائے میں واقع وادی الہارا کو اپنی فطری خوبصورتی اور تاریخی پس منظر کی وجہ سے کاپادوکیا کے بہترین علاقوں میں شمار کیا جا تا ہے ۔
اس وادی کے دلفریب مناظر انسان پر ایک سحر طاری کر دیتےہیں۔
ضلعی محکمہ برائے ثقافت و سیاحت مصطفی دوعان نے اس حوالے سے بتایا کہ وادی الہارا آنے والے قدرتی مناظر سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں جبکہ یہ علاقہ مذہبی سیاحت کے حوالے سے بھی کافی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس علاقے میں تاریخ،ثقافت اور فطرت آپس میں بغل گیر دکھائی دیتے ہیں۔ یہاں آنے والے زائرین کے سستانے کے لیے ریستوران وغیرہ موجود ہیں جبکہ میلیندیز نامی ندی کا مدھر شور اور ارد گرد کا حسین نظارہ یہاں آنے والوں کو پر کیف لمحات فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں ملکی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی بھی آمد ہوتی ہے کہ جہاں چہل قدمی اور ٹریکنگ کےلیے 18 کلومیٹر طویل راستے موجود ہیں۔
مصطفی دوران نے کہا کہ یہاں آنے والے زائرین ماحول میں اتنے زیادہ مگن ہو جاتے ہیں کہ انہیں وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوتا ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں