عرفان خان جراسک پارک میں

عرفان خان اپنی نئی سائنس فکشن فلم جراسک پارک میں سلور اسکرین پر نمودار ہوں گے

219962
عرفان خان جراسک پارک میں

کچھ روز قبل اداکار عرفان خان اپنی اپ کمنگ فلم 'پیکو' میں دکھائی دے رہے تھے اور اب وہ ہالی وڈ کی زیر تکمیل فلم 'جراسک پارک' کے پوسٹر میں کرس پریٹ، بریس ڈلاس، ہاورڈ اور ونسنٹ ڈی اونو فیریو کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
عرفان خان نے فلم کے تازہ پوسٹر کو ٹویٹر پر شئیر کیا ہے ۔ یعنی اب ہم انہیں سائنس فکشن فلم ' جراسک پارک' میں دیکھیں گے۔
فلم میں عرفان خان سائمن ماسرانی کا کردار ادا کریں گے جو ماسرانی کوآپریشن کے چیف ایگزیکٹیو اور جراسک پارک کے مالک ہیں۔
عرفان خان اس سے قبل بھی گلوبل پروجیکٹ کی اہمیت کی حامل فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں سے چند ایک ' دی نیم سیک'، 'دی لائف آف پی'، 'دی امیزنگ سپائیڈر مین' اور 'سلم ڈاگ ملینئیر' ہیں۔
عرفان خان کی موجودہ فلم جراسک پارک کی ڈائریکشن دی ہے کولن ٹریوورو نے اور فلم کی ریلیز 12 جون کو متوقع ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں