بالی وڈ کی باربی ڈول کا مجسمہ مدام تساو کی زینت بن گیا

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساو عجائب گھر کی زینت بن گیا

287663
بالی وڈ کی باربی ڈول کا مجسمہ مدام تساو کی زینت بن گیا

کترینہ کیف کے مومی مجسمے کو لندن کے مادام تساو عجائب گھر میں نصب کر دیا گیا۔

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے مجسمے سے قبل امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، ریتک روشن، ایشوریہ رائے، کرینہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے مجسمے لندن کے مادام تساو کے مومی عجائب گھر کی زینت بن چکے ہیں۔
مجسمے کی رونمائی کی تقریب میں کترینہ کیف نے خود بھی شرکت کی اور ان کی آمد پر رقاصاوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے ان کا استقبال کیا۔
مجسمہ بیس ہنر مندوں کی محنت سے چار ماہ میں تیار ہوا اور اس پر ایک لاکھ پچاس ہزار پاونڈ مالیت اٹھی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں