یوم عاشقاں:تجدید محبت کا دن

یوم عاشقاں یعنی ویلنٹائن ڈے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے

218578
یوم عاشقاں:تجدید محبت کا دن

یوم عاشقاں یعنی ویلنٹائن ڈے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے.
14فروری کے دن لوگ اپنے پیاروں سے محبت وعقیدت کا اظہار کرنے کے لیے ایک دوسرے کو پھول اور مختلف تحائف دیتے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں فروری کا آغاز ہوتے ہی بیکریوں پر مختلف کیک کے آرڈرز،پھولوں کی دکانوں،گفٹ شاپس پر نہ صرف نوجوانوں بلکہ بزرگ مرد و خواتین کا رش بھی نظر آتا ہے اور ساتھ ساتھ پاکستان میں ان چیزوں پر پیسے کافی بڑھ جاتے ہیں۔


دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کی خرید و فروخت بڑھ جاتی ہے لیکن2 سال سے پاکستان میں پھولوں کی خریدوفروخت میں بے حد کمی ہوئی ہے،ویلنٹائن ڈے پرجہاں پھولوں کی خریدوفروخت میں کمی آئی ہے وہیں چاکلیٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے،مختلف کمپنیوں کے نمائندوں اور درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کی خرید و فروخت فروری میں بہت بڑھ جاتی ہے اور لوگ تحفے میں چاکلیٹ دینا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں