صدر ایردوان اور وزیر اعظم داؤد اولو قونیہ میں

شب عروس کی تقریب میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو بھی شرکت کریں گے

151388
صدر ایردوان اور وزیر اعظم داؤد اولو قونیہ میں

قونیہ میں مولانا جلال الدین رومی کی 741 ویں برسی کے موقع پر بین الاقوامی عرس کی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔
تقریب میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم احمد داؤد اولو بھی شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ قونیہ میں قونیہ ۔ استنبول تیز رفتار ٹرین کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔
صدر ایردوان اور وزیر اعظم داؤد اولو دن 2 بجے قونیہ پہنچیں گے اور تیز رفتار ٹرین کا افتتاح کریں گے۔
توقع ہے کہ یہاں صدر ایردوان خطاب بھی کریں گے۔
افتتاحی تقریب کے بعد صدر ایردوان چاڈ کے وزیر اعظم کالزوبے پائمی ڈوبیٹ کے ساتھ ملاقات کریں گے اور شام 7 بجے صدر ایردوان اور وزیر اعظم داؤد اولو شب عروس کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
صدر تقریب سے خاطب کریں گے، تقریب میں ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولو بھی شرکت کریں گے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں