فاضل ایوارڈ استنبول میں اپنے حقداروں تک پہنچ گئے

نجیب فاضل نے نوجوان نسلوں کو خود اعتمادی سکھائی: رجب طیب ایردوان

178796
فاضل ایوارڈ استنبول میں اپنے حقداروں تک پہنچ گئے

استبول کے خلیج کنوینشن سینٹر میں روزنامہ اسٹار کی طرف سے اس سال پہلی دفعہ منعقد کی جانے والی نجیب فاضل تقریبِ تقسیم ایوارڈ میں صدر رجب طیب ایردوان نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ نجیب فاضل نے نوجوان نسلوں کو خود اعتمادی سکھائی۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نئے ترکی کو عظیم ترکی کہہ پا رہے ہیں تو اس میں نجیب فاضل کا کام، کوشش اور محنت شامل ہے۔
صدر ایردوان نے نجیب فاضل کے افکار میں سے اس فکر پر بھی زور دیا کہ اخلاق اور ناموس سے عاری افکار دائم نہیں رہ سکیں گے۔
تقریب میں صدر ایردوان نے نجیب فاضل ایوارڈ نظر نوری پاک دل کو دیا۔
نجیب فاضل کے قول کی خطاطی والا فریم صدر ایردوان کو تحفتاً پیش کیا گیا۔
نجیب فاضل شاعری ایوارڈ حسین آلتن سوئے کو اور افسانہ ایوارڈ گُر ائے سُن گُن کو دیا گیا۔
افکار اور تحقیق کے ایوارڈ پروفیسر گل رُو نجیب اولو اور پروفیسر اسماعیل ایرُونسال کو دئیے گئے۔
تقریب ایوارڈ میں ادبیات کی دنیا سے اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ بعض وزراء نے بھی شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں