اوپیرا کے ستارے ترکی آ رہے ہیں

عالم ترک کے اہم اوپیرا فنکار لیلی گینج ایر کی یاد میں منعقد ہونے والے 17 ویں اوپیرا ڈیز میں جمع ہوں گے

96356
اوپیرا کے ستارے ترکی آ رہے ہیں

ترکی کی بین الاقوامی ترک ثقافتی کمیٹی ترک سوئے، ترک النسل عوام کے درمیان ثقافتی و فنّی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کثیر تعداد میں پروجیکٹوں پر دستخط کر رہی ہے ۔
اس سلسلے میں عالم ترک کے اہم اوپیرا فنکار لیلی گینج ایر کی یاد میں منعقد ہونے والے 17 ویں اوپیرا ڈیز میں جمع ہوں گے۔
یہ اوپیرا 15 سے 30 ستمبر کو منعقد ہو گا اور پہلی دفعہ اویغور ترک یعنی مشرقی ترکستان سے بھی فنکاران اوپیرا ڈیز میں شرکت کر رہے ہیں۔
اس سال ترک سوئے کے رکن ممالک سے 15 اوپیرا فنکار اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
فنکار اپنی پہلی پرفارمنس استنبول میں لیلی گینج ایر اوپیرا اور ثقافتی مرکز میں 15 ستمبر کو شام 8 بجے پیش کریں گے۔
اس کانسرٹ کے بعد عالم ترک کے یہ اوپیرا ستارے برصا، آئیوا لک ، بودرُم، مارمریس اور اودے مش میں کانسرٹ دینے کے بعد شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا رُخ کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں