انطالیہ میں خواتین کے لئے علیحدہ بیچ کھُل گئی
بیچ کو ساحل کے دیگر علاقوں سے قدرتی سبزے کی دیوار کے ذریعے علیحدہ کیا گیاہے اور بیچ کا سکیورٹی عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہے
انطالیہ میں خواتین کے لئے علیحدہ بیچ کھُل گئی ہے۔
سماجی تنصیبات پر مشتمل کمپلکس بیچ کے نصف حصے کو خواتین کے لئے کھولے گا اور شام کے وقت یہ بیچ کنبوں کے لئے خدمات سرانجام دے گا۔
اس بیچ کو ساحل کے دیگر علاقوں سے قدرتی سبزے کی دیوار کے ذریعے علیحدہ کیا گیاہے اور بیچ کا سکیورٹی عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہے۔
انطالیہ میٹروپولیٹن بلدیہ کے خواتین کے بیچ پر 300 سن بیڈ رکھے گئے ہیں۔
انطالیہ میٹروپولیٹن بلدیہ کے چئیر مین میندریس توریل نے کہا ہے کہ "ہم نے خواتین کے مطالبے کو پورا کیا ہے اور ہم انہیں ایک ایسا بیچ تحفے میں پیش کر رہے ہیں کہ جہاں وہ خود کو زیادہ آزاد اور پُرسکون محسوس کریں گی"۔
یہاں صرف سکیورٹی اہلکار ہی نہیں جان بچانے والا عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہو گا۔
بیچ متعدد سماجی تنصیبات پر مشتمل ہے اور بیج پر پہنچنے والے اوّلین افراد خدامات سے مطمئن ہیں۔
متعللقہ خبریں
دبئی میں 24 قیراط طلائی بینک نوٹوں کا اجرا
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 0٫1 گرام وزنی 24 قیراط سونے کا بینک نوٹ جاری کیا گیا ہے