امریکہ میں جینئیس اولمپکس کا آغاز ہو گیا

ترکی کی طرف سے بھیجے گئے پروجیکٹوں میں سے 51 پروجیکٹ، مقابلے میں شامل ہونے کا حق حاصل کرنے والے 328 پروجیکٹوں میں شامل ہیں

97984
امریکہ میں جینئیس اولمپکس کا آغاز ہو گیا

امریکہ میں جینئیس اولمپکس کا آغاز ہو گیا ہے۔
ترکی 213 پروجیکٹوں کے ساتھ جینئیس اولمپکس میں سب سے زیادہ شرکت کرنے والا ملک ہے۔
نیو یارک اسٹیٹ یونیورسٹی ٹیرا سائنسی و تعلیمی وقف کی طرف سے اوسویگو Oswego شہر میں منعقدہ جینئیس اولمپکس کا ہدف ماحولیاتی مسائل کی گلوبل حوالے سے تفہیم اور حل پالیسیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ ڈیزائننگ، انجینئرنگ، تخلیق، تصنیف، مصّوری، موسیقی اور بنیادی سائنسوں میں دوام کی تحریک دینا ہے۔
جینئیس اولمپکس میں امریکہ سمیت 57 مختلف ممالک سے 842 پروجیکٹوں نے درخواست پیش کی۔
ترکی کی طرف سے بھیجے گئے پروجیکٹوں میں سے 51 پروجیکٹ مقابلے میں شامل ہونے کا حق حاصل کرنے والے 328 پروجیکٹوں میں شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں