صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیرف آرڈر "تجارت کے خلاف نہیں، بلکہ منشیات کے خلاف جنگ ہے

میکسیکو نے اس حکم نامے کو "کافی سنجیدگی سے" لیا اور کینیڈا نے اسے تجارتی جنگ کے طور پر "غلط سمجھا"

2236955
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیرف آرڈر "تجارت کے خلاف نہیں، بلکہ منشیات کے خلاف جنگ ہے

متحدہ امریکہ میں، وائٹ ہاؤس کی نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر کیون ہیسٹ کا کہنا ہے  کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیرف آرڈر "تجارت کے خلاف نہیں، بلکہ منشیات کے خلاف جنگ ہے۔"

CNBC سے ایک انٹرویو میں، کیون ہیسٹ نے 1 فروری کو ٹرمپ کے دستخط کردہ ،کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر اضافی 25 فیصد اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے پر مبنی قرار داد کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے۔

ہیسیٹ نے کہا کہ میکسیکو نے اس حکم نامے کو "کافی سنجیدگی سے" لیا اور کینیڈا نے اسے تجارتی جنگ کے طور پر "غلط سمجھا"، انہوں نے مزید کہا کہ یہ تجارتی جنگ نہیں بلکہ منشیات کے خلاف جنگ ہے۔

ہیسیٹ نے کہا کہ ہمارے خیال کے مطابق "کہانی کو مکمل طور پر غلط طریقے سے پیش کیا گیا تھا"، انہوں نے مزید کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر کو پڑھا جانا چاہئے اور ٹرمپ نے بالکل واضح کیا ہے کہ یہ "تجارتی جنگ نہیں ہے، یہ منشیات کی جنگ ہے۔"

ڈائریکٹر ہیسٹ نے کہا، "یہ  سو فیصد منشیات کے خلاف جنگ ہے۔ یہ فینٹانائل سے تعلق رکھتی  ہے۔ پچھلے سال ویتنام کی جنگ سے زیادہ لوگ مارے گئے، اور صدر ٹرمپ نے اسے روکنے کاعندیہ دیا تھا۔"



متعللقہ خبریں