غزہ میں جنگ بندی جاری رہنے کی کوئی ضمانت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں دستخط کی تقریب کے بعد پریس کے اراکین کے سوالات کے جوابات دیے

2237065
غزہ میں جنگ بندی جاری رہنے کی کوئی ضمانت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں دستخط کی تقریب کے بعد پریس کے اراکین کے سوالات کے جوابات دیے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا غزہ میں جنگ بندی جاری رہے گی، ٹرمپ نے کہا: "میں یقین سے  نہیں کہہ سکتا کہ یہ جاری رہے گی۔ کیونکہ ہمارے پاس کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ یہ معاہدہ جاری رہے گا۔"

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے  آج وائٹ ہاوس میں ملاقات کرنے کی وضاحت کرتےہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ  وہ خطے کی صورتحال سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل سے ضم کر لیا جائے گا، ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے لیکن انہوں نے کہا کہ "مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے پاس بہت کم  زمین ہے۔"



متعللقہ خبریں