ٹرمپ کی جانب سے بعض ممالک پر ٹیرف قطعی طور پر لاگو کرنے کا پیغام

یورپی یونین پر ٹیرف لگے گا کیونکہ انہوں نے ہم سے فائدہ اٹھایا ہے اور ہمیں 300 بلین ڈالر سے زیادہ کا خسارہ  ہوا ہے

2236753
ٹرمپ کی جانب سے بعض ممالک پر ٹیرف قطعی طور پر لاگو کرنے کا پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کے ساتھ ساتھ کینیڈا اور میکسیکو پر بھی محصولات عائد کرنے کی  توضیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یورپی یونین حد  پار کر چکی  ہے۔"

ٹرمپ نے میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز ایئر فورس بیس پر صحافیوں سے بات کی۔

میکسیکو اور کینیڈا پر عائد کسٹم ڈیوٹی کا جائزہ لیتے ہوئے، ٹرمپ نے ایک سوال کہ کیا محصولات میں توسیع کی جائے گی کے جواب میں کہا  کہ، "ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، لیکن میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یورپی یونین پر ٹیرف لگے گا کیونکہ انہوں نے ہم سے فائدہ اٹھایا ہے اور ہمیں 300 بلین ڈالر سے زیادہ کا خسارہ  ہوا ہے۔"

انہوں نے بتایا کیہ یورپی یونین امریکہ سے مقامی مصنوعات نہیں خریدتی، یورپی یونین نے حد عبور کر لی ہے۔"

ٹرمپ نے کہا کہ وہ یورپی یونین کو ٹیرف کے بارے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے لیکن یہ  "جلد" لاگو ہو جائیں گے،  برطانیہ نے  بھی " حدسے تجاوز کیا ہے لیکن یہ مسئلہ آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے"۔

کینیڈا اور میکسیکو پر عائد ٹیرف کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ "ہم نے ٹیرف مقرر کیے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ  واجب الادا رقم ادا کریں گے۔"

ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا کو تجارت میں "مساوات کو یقینی بنانا" چاہیے اور غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ آنے سے روکنا چاہیے۔

فینٹانل کے معاملے کا بھی ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے، چین اور میکسیکو  سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ  "ہمیں فینٹانل  کو روکنا ہو گا وگرنہ ٹیرف مزید خراب ہو جائیں گے۔"

ٹرمپ نے کہا، "ہم برسوں سے ہر ایک کی مدد کر رہے ہیں، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ مدد  لینے والے اس کی پذیرائی کرتے ہیں۔ ہم  اس مفاہمت کو سرعت سے  بدل کر  امریکہ کو دوبارہ  سے عظیم  مملکت بنائیں گے۔"



متعللقہ خبریں