شمالی کوریا نے اسٹریٹیجک کروز میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق دو کروز میزائلوں نے 1500 کلومیٹر کے فاصلے پر آٹھ شکل کے بیضوی راستے کے بعد اہداف کو نشانہ بنایا

2234463
شمالی کوریا نے  اسٹریٹیجک کروز میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا نے سمندر سے زمین تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق دو کروز میزائلوں نے 1500 کلومیٹر کے فاصلے پر آٹھ شکل کے بیضوی راستے کے بعد اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایک بیان میں میزائل انتظامیہ نے کہا کہ کل کا میزائل تجربہ "ممکنہ مخالفین کے خلاف اسٹریٹجک کنٹرول کی تاثیر کو بڑھانے کے لئے قومی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے منصوبوں کا حصہ ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان، جنہوں نے میزائل تجربہ دیکھا، نے کہا کہ اس تجربے نے "شمالی کوریا کے مزاحمتی جنگ کے طریقوں کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا ہمیشہ پائیدار اور دیرپا امن و استحکام برقرار رکھنے کے اپنے مشن کو پورا کرنے کے لئے ذمہ دارانہ طور پر اپنے جدید فوجی اڈے کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گا۔

جنوبی کوریا کی فوج نے بھی میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے اندرونی علاقوں سے بحیرہ زرد میں کل صبح متعدد میزائل داغے گئے۔



متعللقہ خبریں