پی کےکے ترکیہ اور عراق دونوں کے لیے خطرہ ہے: ترک امور خارجہ
وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کیچیلی نے کہا ہے کہ پی کے کے دہشت گرد تنظیم ترکیہ اور عراق کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتی ہے

وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کیچیلی نے کہا ہے کہ پی کے کے دہشت گرد تنظیم ترکیہ اور عراق کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتی ہے۔
انہوں نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پی کے کے دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں 2 عراقی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں بیان دیا ۔
انہوں نے گزشتہ روز دوہوک میں پی کے کے دہشت گرد تنظیم کے حملے کے نتیجے میں عراقی بارڈر فورسز کمانڈ کے 2 سرحدی محافظوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عراقی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا، شہید فوجیوں پر خدا کی رحمت اور حملے میں زخمی ہونے والے فوجی کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
یہ واضح ہے کہ پی کے کے دہشت گرد تنظیم ترکیہ اور عراق کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ اس تازہ ترین حملے نے ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وہ عراق کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
عراق کے شہر دوہوک میں گزشتہ روز دہشت گرد تنظیم پی کے ایک حملے میں دو عراقی سرحدی محافظ فوجی ہلاک ہو گئے۔