عالمی ادارہ صحت میں امریکہ دوبارہ شامل ہو سکتا ہے: ٹرمپ
لاس ویگاس میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے عہدے کے پہلے دن عالمی اداراہ صحت سے دستبرادری کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر چکے ہیں البتہ امریکہ واپس آ سکتا ہے

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ ان کا ملک عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہے۔
لاس ویگاس میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے عہدے کے پہلے دن عالمی اداراہ صحت سے دستبرادری کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر چکے ہیں البتہ امریکہ واپس آ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے ادارے سے دستبرداری اختیار کرلی، جہاں ہم سالانہ 50 کروڑ ڈالر ادا کر رہے تھے اور چین اپنی بہت بڑی آبادی کے باوجود 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ادا کر رہا تھا لیکن شاید ہم دوبارہ رکن بننے پر غور کر سکتے ہیں۔'
22جنوری کو افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسی ٰ فاکی مہمت نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ادارے سے دستبرداری کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔
عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے جس میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے ادارے سے دستبردار ہو جائے۔
حکم نامے کے متن میں ووہان، چین اور دیگر عالمی صحت کے بحرانوں کی وجہ سے کووڈ 19 وبائی امراض کے بارے میں تنظیم کی بدانتظامی، فوری طور پر ضروری اصلاحات کو اپنانے میں ناکامی اور رکن ممالک کے نامناسب سیاسی اثر و رسوخ کے خلاف اپنی آزادی برقرار رکھنے میں ڈبلیو ایچ او کی ناکامی کا حوالہ دیا گیا ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت امریکہ سے "غیر منصفانہ طور پر بھاری ادائیگیوں کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہے"۔