چینی کوسٹ گارڈ نے فلپائن کےجہاز روک لیے،کشیدگی بڑھ گئی

چینی کوسٹ گارڈ اور  بحریہ نے بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن  کے  ماہی گیری ادارے  سے تعلق رکھنے والے دو تحقیقی جہازوں کو روک دیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی

2234477
چینی کوسٹ گارڈ نے فلپائن کےجہاز روک لیے،کشیدگی بڑھ گئی

چینی کوسٹ گارڈ اور  بحریہ نے بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن  کے  ماہی گیری ادارے  سے تعلق رکھنے والے دو تحقیقی جہازوں کو روک دیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی۔

فلپائن کے کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ جزائر اسپرٹلی کے شمال میں سینڈی ریف کے قریب پیش آیا جو دونوں ممالک کے درمیان خودمختاری کے تنازع کا موضوع ہے۔

جب چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز تحقیقی مقاصد کے لئے علاقے میں سفر کرنے والے فلپائن کے دو جہازوں کے قریب پہنچے تو چینی بحریہ کے ہیلی کاپٹر نے جزیرے سے ریت کے نمونے جمع کرنے کے لئے جہاز سے روانہ ہونے والی دو کشتیوں کے اوپر پرواز کی  جس سے تحقیقی مشن کو روک دیا گیا۔

چینی کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلپائن کے دو بحری جہازوں کو غیر قانونی طور پر علاقے میں داخل ہونے سے روکا گیا اور ریف پر لنگر انداز ہونے اور نمونے جمع کرنے کی کوشش کرنے والی گاڑیوں کو بھی خبردار کیا گیا۔

سینڈی ریف ، جسے چینیوں نے "ٹائیشین جیاؤ"، فلپائنیوں کے ذریعہ "بیلان" اور ویتنامیوں کے ذریعہ "ڈاؤ سون کا" کہا جاتا ہے ، پر ویتنام نے 1974 میں قبضہ کر لیا تھا۔ یہ ریف گزشتہ 25 سالوں میں کسی بھی ملک کے مکمل کنٹرول میں نہیں ہے۔

بحیرہ جنوبی چین میں چین اور فلپائن کے درمیان سات ہیکٹر پر محیط ریت پر مشتمل یہ چٹان ایک نیا مقام بن چکی ہے۔



متعللقہ خبریں