امریکہ: ہائی اسکول پر مسلح حملہ
اینٹیاک ہائی اسکول پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 طالبعلم ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا

امریکہ کےشہر نیشویل کے ایک ہائی اسکول پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 طالبعلم ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشویل میں مقامی وقت کے مطابق دن 11 بج کر 9 منٹ پر 'سولمون ہنڈرسن' نامی 17 سالہ طالبعلم نے 'اینٹیاک ہائی اسکول' کے کیفیٹیریا میں گھُس کر پہلے دو طالبعلموں پر فائر کیا اور بعد میں اپنے آپ کو گولی مار کے خود کُشی کر لی ہے۔
حملے میں زخمی ہونے والی 16 سالہ 'جوسیلین کوریا ایسکالانٹ' کو 'وانڈربلٹ' ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دَم توڑ گئی ہے۔ زخمی طالبعلم کی صحت کی حالت تسّلی بخش بتائی گئی ہے۔
اینٹیاک ہائی اسکول نے 2 دن کے لئے تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔
متعللقہ خبریں

چین:چلتی مسافر بس میں آگ لگ گئی،6 افراد ہلاک
چین میں چلتی مسافر بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے