اقوام متحدہ: اسرائیل مغربی کنارے میں بھی نسل کُشی شروع کر سکتا ہے

کوئی سدّباب نہ کیا گیا تو اسرائیل، غزّہ  کی طرح، مغربی کنارے میں بھی نسل کُشی شروع کر سکتا ہے: فرانسسکا البینیز

2233190
اقوام متحدہ: اسرائیل مغربی کنارے میں بھی نسل کُشی شروع کر سکتا ہے

اقوام متحدہ کی فلسطین کے لئے خصوصی رپورٹر 'فرانسسکا البینیز' نے کہا ہے کہ کوئی سدّباب نہ کیا گیا تو اسرائیل، غزّہ  کی طرح، مغربی کنارے میں بھی نسل کُشی شروع کر سکتا ہے۔

البینیز نے، اسرائیلی فوج کی طرف سے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنین مہاجر کیمپ پر  کل سے جاری وسیع پیمانے  کے حملوں سے متعلق، سوشل میڈیا  سے تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں انہوں نے غزّہ میں فائر بندی شروع ہونے کے بعد سے جنین مہاجر کیمپ پر شروع کئے گئے اسرائیلی حملوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ کل کے حملوں میں 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں کے خلاف ردعمل ظاہر کیا اور کہا ہے کہ "اگر اسرائیل کو رُکنے پر مجبور نہ کیا گیا تو اس کی فلسطینیوں کے خلاف نسل کُشی غزّہ تک محدود نہیں رہے گی"۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کل، جنین مہاجر کیمپ پر وسیع پیمانے کے حملے کر کے، ایک بچے سمیت 10 فلسطینیوں کو قتل کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج، عسکری گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ جنین مہاجر کیمپ پر وسیع پیمانے کے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں