ٹرمپ با ضابطہ طور پرامریکہ کے 47 ویں صدر بن گئے

اب سے حکومتِ امریکہ کی سرکاری پالیسی  مرد و عورت دو جنسیتوں پر  وضع کی جائیگی، اور ہم پاناما چینل کو واپس لیں گے

2232682
ٹرمپ با ضابطہ طور پرامریکہ کے 47 ویں صدر بن گئے

ڈونلڈ ٹرمپ  کانگریس میں ایک تقریب میں حلف اٹھاتے ہوئے باضابطہ طور پر امریکا کے 47ویں صدر بن گئے۔

صدر کے طور پر اپنی دوسری مدت کی اپنی پہلی تقریر میں، ٹرمپ نے ملک میں بے قاعدہ امیگریشن کے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ وہ 2019 کی طرح امریکہ-میکسیکو سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کریں گے، اور غیر قانونی امیگریشن کو روکیں گے اور ان  افراد کو ملک بدر کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی حیثیت سے وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے جس سے تارکین وطن کو عدالتی مقدمات کا انتظار کرنے کے لیے ملک میں چھوڑنے کاعمل درآمدختم کیا جائے گا۔  جسے  ریپبلکنز نے "پکڑو اور رہا کرو" کے طور پر تعبیر کیا ہے۔

اپنی تقریر میں غیر قانونی تارکین وطن کو "مجرم" قرار دیتے ہوئے، ٹرمپ نے یہ بھی  واضح کیا  کہ  ملک  کی جنوبی سرحد وں پر فوجی تعینات کیے جائیں گے۔

ٹرمپ، جن کی تقریر کے دوران پارٹی اراکین  نے خوب  تالیاں بجائیں، نے کہا ہے کہ ہم جلد ہی خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ کر دیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " اب سے حکومتِ امریکہ کی سرکاری پالیسی  مرد و عورت دو جنسیتوں پر  وضع کی جائیگی، اور ہم پاناما چینل کو واپس لیں گے۔"

 



متعللقہ خبریں