امریکہ میں "انتہائی سرخ پرچم" وارننگ جاری کر دی گئی

خشک اور تیز ہواوں کی وجہ سے لاس اینجلس میں "انتہائی سرخ پرچم" وارننگ جاری کر دی گئی

2232835
امریکہ میں "انتہائی سرخ پرچم" وارننگ جاری کر دی گئی

امریکہ کی ریاست 'کیلیفورنیا ' کے شہر لاس اینجلس میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں اور خشک اور تیز ہواوں کی وجہ سے علاقے میں "انتہائی سرخ پرچم" وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکہ قومی محکمہ موسمیات کے جاری کردہ  بیان کے مطابق "سرخ پرچم" وارننگ کل  مقامی وقت کے مطابق کل دوپہر جاری کی گئی اور آج صبح 10 بجے تک موثر رہے گی،  وارننگ کی رُو سے وینچورا اور لاس اینجلس کے زیادہ تر حصّے کو آگ کا خطرہ لاحق ہے۔

وارننگ میں کہا گیا ہے کہ وینچورا اور لاس اینجلس کے شمال مشرق سے آنے والی تیز ہوائیں  ساحلی علاقوں میں تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔ہواوں میں  نمی کی شرح اوسطاً  5سے 15 فیصد کے درمیان ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ  موسمی حالات کے باعث کسی علاقے میں شروع ہونے والی چھوٹے پیمانے کی آگ  بڑھ کر وسیع علاقے میں پھیل سکتی ہے۔

مذکورہ وارننگ  اکتوبر سے اب تک جاری کی گئی پانچویں "سرخ پرچم" وارننگ ہے۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں آگ ابھی بھی جاری ہے، اس وقت  پیلیسیڈز میں تقریباً 9,500 ہیکٹر علاقے میں پھیلی ہوئی آگ  کے61  فیصد پر اور ایٹن میں تقریباً 5,500 ہیکٹر علاقے میں پھیلی ہوئی آگ کے 87 فیصد پر قابو پا لیا گیا ہے۔

لاس اینجلس میں 7 جنوری سے جاری آگ میں  اب تک کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔ہزاروں ایکڑ اراضی جل کر  راکھ ہو گئی ہے اور  کل نقصان اور معاشی خسارے کا تخمینہ 250 سے 275 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں