امریکہ، لاس ایجنلس میں آتشزدگی کی تازہ ترین صورتحال

آگ سے 27 افراد جان کی بازی ہار گئے، 40 ہزار ایکڑ اراضی راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ 12,300 سے زائد گھر اور کاروبار تباہ ہوئے

2231986
امریکہ، لاس ایجنلس میں آتشزدگی کی تازہ ترین صورتحال

امریکی شہر لاس اینجلس ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے آگ  کے خلاف نبرد آزما ہے۔

آگ سے 27 افراد جان کی بازی ہار گئے، 40 ہزار ایکڑ اراضی راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ 12,300 سے زائد گھر اور کاروبار تباہ ہوئے۔

پیلی سیڈز آگ کے  27 فیصد پر قابو پا لیا گیا ہے تو ایٹن  کی آگ 55 فیصد  تک بجھائی جا چکی ہے۔

علاقے میں خطرہ تشکیل دینے  والی بجلی اور گیس کی لائنیں کاٹی جا رہی ہیں۔

فائر بریگیڈ کا عملہ کتوں کی مدد دسے ملبے  تلے دبے  سے 30 افراد کی تلاش کر رہا ہے۔

مونٹیری بے میں ایک پاور پلانٹ میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔

اس بات کا تعین ہو ا ہے کہ یہ آگ پاور پلانٹ میں توانائی کا ذخیرہ کرنے والی تنصیب میں لگی ہے۔

سڑکیں بند کر دی گئیں اور آس پاس کے علاقوں کو خالی کرا لیا گیا۔ آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

آگ لگنے سے شہر میں تعلیم کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ جن سکولوں میں 14 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں وہ بند ہیں۔

جہاں حاضری لازمی نہیں طلباء کو آن لائن کورسز دیے جا رہے ہیں۔

آگ سے ہونے والے معاشی نقصان کا تخمینہ 250 سے 275 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں